چین کا بڑا اقدام: کرپشن کے الزامات پر 2 سینیئر فوجی افسران کمیونسٹ پارٹی سے بے دخل

چین میں کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے سینٹرل ملٹری کمیشن کے سینیئر ترین وائس چیئرمین ژانگ یوشیا اور لیو ژینلی کو حکمران کمیونسٹ پارٹی سے بے دخل کر دیا گیا ہے۔ جنوری میں ان کے خلاف قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا اعلان کیا گیا تھا، جبکہ گزشتہ ماہ انہیں ریاستی سی ایم سی کے عہدوں سے بھی ہٹایا گیا تھا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق بیجنگ میں اعلیٰ حکام کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ دونوں افسران پارٹی سے غداری، گروہ بندی، ملازمتوں میں ترقی کے بدلے بھاری رقوم کی وصولی اور غیر معمولی طور پر بڑی کرپشن میں ملوث رہے، جن کے مقدمات فوجی قانونی اداروں کے سپرد کر دیے گئے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق دونوں افسران کی بے دخلی کی حتمی توثیق پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں کی جائے گی۔ اس سے قبل جنوری میں وزارت دفاع نے ان پر نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں کا شبہ ظاہر کیا تھا، جو چین میں کرپشن کی علامت ہے۔

Exit mobile version