اٹلی کا بڑا اعلان: غیر ملکی طلبہ کی تعداد محدود کرنے اور تعلیمی اداروں میں نقاب، برقعے پر پابندی کا فیصلہ

اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے نوجوانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسکولوں میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد محدود کرنے، والدین کے لیے اطالوی زبان سیکھنا لازم قرار دینے اور تعلیمی اداروں میں نقاب اور برقعے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کی حتمی منظوری کابینہ دے گی۔ اس وقت اطالوی اسکولوں میں غیر ملکی طلبہ کا تناسب تقریباً 12 فیصد ہے، اور بحیرہ روم میں واقع اٹلی تارکین وطن کے دباؤ سے سب سے زیادہ متاثرہ یورپی ملکوں میں شامل ہے۔

نقاب پر پابندی کے حوالے سے جارجیا میلونی کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں ہر کسی کو چہرہ کھلا رکھنا ہوگا اور کسی روایت کے نام پر خواتین کو چہرہ چھپانے کا پابند نہیں بنایا جا سکتا، جب کہ ہر کلاس میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد کے لیے بھی حد مقرر کی جائے گی۔

Exit mobile version