کھاریاں: ’’امتِ مسلمہ کی تعمیرِ نو، ایک امت ایک آواز‘‘ کے عنوان سے پروقار و روحانی نشست کا انعقاد، عالمی راہنما شیخ احمد دباغ کا خصوصی خطاب

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) امتِ مسلمہ کی تعمیرِ نو کے حوالے سے ’’امتِ مسلمہ کی تعمیرِ نو، ایک امت ایک آواز‘‘ کے عنوان سے ایک انتہائی پروقار اور روحانی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس پروقار تقریب کا بنیادی مقصد امتِ مسلمہ کے اندر اتحاد، اخوت، محبت اور باہمی ہم آہنگی کی فضا کو فروغ دینا تھا۔

اس اہم روحانی اجتماع اور تقریب کے موقع پر محبت، امن اور اخوت کے عظیم داعی اور عالمی راہنما محترم شیخ احمد دباغ خطیب برطانیہ نے خصوصی خطاب کیا۔ تقریب میں شریک ہونے والے مہمانوں کا پرتپاک استقبال میاں کامران عزیز، چوہدری اکرم حقیقہ اور دیگر مقامی معززین نے کیا۔ تقریب کے اختتام پر امتِ مسلمہ کی سربلندی, پاکستان کی سلامتی, عالمِ اسلام کے اتحاد اور دنیا بھر میں امن و استحکام کے لیے پررعونت اور خصوصی دعا کی گئی۔

Exit mobile version