قلات میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی: 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بحفاظت بازیاب

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے قلات کے قریب این 25 پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی عوامی آمدورفت میں خلل ڈالنے کی کوشش ناکام بنا دی اور 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ دہشت گردوں نے علاقے میں اغوا، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کے لیے چیک پوسٹ قائم کر رکھی تھی۔ فورسز نے ہلاک دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 23 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا، جبکہ موقع سے 6 ٹرک، 3 بسیں، 2 کاریں اور بھاری مقدار میں اسلحہ و دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیا۔

دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کے مطابق خاران میں دہشت گردوں نے لجے روڈ پر ایک مسافر گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 10 مزدور زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔

Exit mobile version