27 ستمبر کا لانگ مارچ بانی پی ٹی آئی کے سوا کوئی ملتوی نہیں کرسکتا، راجہ ناصر عباس

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں واضح کیا ہے کہ 27 ستمبر کا لانگ مارچ بانی پی ٹی آئی کے سوا کوئی ملتوی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے بتایا کہ محسن نقوی سے ملاقات ان کی اپنی درخواست پر ہوئی تھی اور وہ پاکستان کے درپیش مسائل پر بات چیت اور ان کے حل کے لیے ہر وقت حاضر ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اسلام آباد میں محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس سے محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔ ترجمان اپوزیشن اتحاد اخوانزادہ حسین یوسفزئی کے مطابق اس ملاقات میں 27 ستمبر کی احتجاجی کال اور جمہوری جدوجہد کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

Exit mobile version