سرائے عالمگیر میں مساوات برادری کے الیکشن لڑنے پر بااثر افراد کا حملہ، 2 افراد شدید زخمی

تھانہ صدر سرائے عالمگیر کی حدود کھوہار میں مبینہ طور پر مساوات برادری کے الیکشن لڑنے کے اعلان پر بااثر افراد کی جانب سے دو افراد پر شدید حملہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کھوہار کے علاقے میں جیسے ہی مساوات برادری کی جانب سے الیکشن میں حصّہ لینے کا اعلان سامنے آیا، بااثر افراد نے مبینہ طور پر اشتعال میں آ کر دو افراد کو نشانہ بنایا اور ان پر کلہاڑیوں، ڈنڈوں اور سوٹوں سے حملہ کر دیا۔

عینی شاہدین کی معلومات کے مطابق حملہ آوروں نے زدوکوب کرنے کے لیے بے دریغ کلہاڑیوں، ڈنڈوں اور سوٹوں کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں 60 سالہ جاوید اقبال اور 24 سالہ عدنان شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں متاثرہ افراد کے سروں پر کلہاڑی کے گہرے وار لگے ہیں جس کی وجہ سے ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Exit mobile version