گجرات پولیس میں انتظامی بنیادوں پر بڑے پیمانے پر تبادلے و تعیناتیاں کر دی گئی ہیں۔ ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے ضلع بھر کے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر عبدالرحمن کو ایس ایچ او تھانہ ککرالی، انسپکٹر مبشر نواز کو ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا، انسپکٹر شیراز حیدر کو ایس ایچ او تھانہ گلیانہ، انسپکٹر احمد فراز کو ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ، انسپکٹر سجاد اعظم کو ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر جبکہ انسپکٹر سبطین نوید کو ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپور جٹاں تعینات کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ سب انسپکٹر (SI) احسان لطیف کو ایس ایچ او تھانہ دولت نگر، SI احتیشام عارف کو ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ، SI حسرت عباس کو ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ اور SI شفقت محمود کو ایس ایچ او تھانہ کنجاہ تعینات کیا گیا ہے۔ ڈی پی او گجرات نے تمام افسران کو فوری طور پر اپنی نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ترجمان گجرات پولیس کے مطابق ڈی پی او گجرات کا کہنا ہے کہ انتظامی بنیادوں پر پولیس افسران کے ان تبادلوں کا مقصد عوام الناس کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس کی کارکردگی اور بہتر پبلک سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانا ہے۔
