گجرات پولیس کے 2 سب انسپکٹرز کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی، ڈی پی او فیصل شہزاد نے بیجز لگائے

کھاریاں (ایم عمر)گجرات پولیس کے 2سب انسپکٹر ز کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی، ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد اور اے ایس پی گجرات نجیب اللہ ننگیالے نے افسران کو بیجز لگائے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ عبدالکریم کے ویژن کے مطابق پولیس اہلکاروں کی محکمانہ ترقی کا عمل جاری ہے۔گجرات پولیس کے 2سب انسپکٹر ز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔پروموٹ ہونے والے افسران میں سب انسپکٹر آفتاب رسول اور غلام مرتضی شامل ہیں۔ ڈی پی او کمپلیکس گجرات میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد اور اے ایس پی نجیب اللہ ننگیالے نے ترقی پانے والے افسران کو بیجز لگائے،مبارک باد دی اورمستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او گجرات کاکہنا تھا کہ ترقی پانے والے افسران اپنی ذمہ داریاں مزید محنت، دیانت اور لگن سے ادا کریں تا کہ پولیس کا وقار بلند ہو اور عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔

Exit mobile version