جو روٹ نے سچن ٹنڈولکر کا بڑا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے بیٹر بن گئے

انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور اسٹار بلے باز جو روٹ نے پاکستان کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میں 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ جو روٹ نے بھارت کے سابق لیجنڈ بیٹر سچن ٹنڈولکر کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ انگریز بیٹر نے 309 اننگز میں 69 ویں ٹیسٹ نصف سنچری مکمل کی، جبکہ سچن ٹنڈولکر نے 329 اننگز میں 68 نصف سنچریاں بنا رکھی تھیں۔

اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے شیونارائن چندرپال 66 نصف سنچریوں کے ساتھ تیسرے، جبکہ ایلن بارڈر اور راہول ڈریوڈ 63، 63 نصف سنچریوں کے ساتھ مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں۔ اس کے علاوہ جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں ٹنڈولکر کے سب سے زیادہ 15,921 رنز کے عالمی ریکارڈ کو توڑنے کی دوڑ میں بھی سب سے آگے ہیں، جہاں وہ اس وقت 14,278 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں اور کوئی بھی دوسرا فعال کھلاڑی ان کے قریب نظر نہیں آتا۔

Exit mobile version