صوبوں کے معاملے پر بزنس فورمز کے بجائے قومی اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبوں کے معاملے پر بزنس فورمز کے بجائے قومی اسمبلی میں باقاعدہ بحث کی جانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کا مؤقف بالکل واضح ہے اور اگر موجودہ سسٹم فیل ہوا ہے تو اس اہم مسئلے کو پارلیمان کے ایوان میں لایا جانا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے تمام تر مسائل کا حل صرف اور صرف جمہوریت میں پوشیدہ ہے اور ملک کو درپیش چیلنجز کا حل کوئی ایک سیاسی جماعت اکیلے نہیں نکال سکتی۔

محسن نقوی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کو اپنی رائے دینے کا پورا حق حاصل ہے، تاہم ان کا مطالبات یہی ہے کہ اس موضوع پر قومی اسمبلی میں تفصیلی بحث کروائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محسن نقوی پارلیمان میں کم آتے ہیں، لہٰذا بزنس فورمز پر گفتگو کرنے کے بجائے انہیں پارلیمان میں آنا چاہیے اور وہاں اپنا موقع و نقطہ نظر پیش کرنا چاہیے۔

Exit mobile version