امریکی محکمہ خارجہ نے جمعہ کے روز سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر مالیت کے جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک میونیشنز-ایکسٹینڈڈ رینج (JDAM-ER) کی فروخت کی منظوری دے دی ہے، جس کا بنیادی ٹھیکہ معروف کمپنی بوئنگ کو ملا ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کے لیے 750 ملین ڈالر مالیت کے لڑاکا ٹینکوں کے AGT-150 انجنوں کی فروخت کی بھی منظوری دی گئی ہے جس کا ٹھیکہ ہنی ویل (Honeywell) کو دیا جائے گا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان دفاعی معاہدوں سے سعودی عرب کی سکیورٹی، دفاعی تیاری اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں نمایاں بہتری آئے گی۔
دریں اثنا، امریکا نے خطے کے دیگر ممالک عمان اور عراق کے لیے بھی دو نئے دفاعی سودوں کی منظوری دی ہے۔ اس سلسلے میں عمان کو ایف 16 (F-16) طیاروں کی دیکھ بھال اور معاونت کے لیے 188 ملین ڈالر جبکہ عراق کو 150 ملین ڈالر مالیت کے بیل 412 ای پی ایکس (Bell 412EPX) ہیلی کاپٹرز فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
