کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل کی زیرِ صدارت اوورلوڈنگ اور غیر محفوظ ترسیل کی روک تھام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں مارکیٹ کمیٹی، محکمہ جنگلات و زراعت، رائس ملز ایسوسی ایشن، کسانوں اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی، جہاں ٹریفک سیفٹی کے اصولوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران دھان کی بھوسی کی لازمی کمپیکشن کرنے، سڑکوں پر کھلی حالت میں بھوسی کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد کرنے اور ٹریفک سیفٹی کے تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے احکامات جاری کیے گئے۔ متعلقہ اداروں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو حکومتی ہدایات کی پاسداری یقینی بنانے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔
