امیرِ سخن اور نامور نوجوان عالمِ دین مولانا صاحبزادہ قاضی امداد اللہ صاحب 3 ستمبر بروز جمعہ جامع مسجد بڈھیانہ ڈھلیان شریف میں "ولادتِ مصطفی ﷺ” کے پُرنور عنوان پر خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ جامع مسجد بڈھیانہ ڈھلیان شریف میں منعقد ہونے والے اس ہفتہ وار اجتماع میں ہر جمعہ کو سینکڑوں کی تعداد میں مقامی افراد بھرپور شرکت کرتے ہیں جہاں ان کا مذہبی جوش و خروش ہمیشہ دیدنی ہوتا ہے۔
اس بابکت تقریب کے حوالے سے منتظمین نے بتایا ہے کہ خطبے اور خطاب کا باقاعدہ آغاز دوپہر 1 بجے کیا جائے گا، جبکہ اس کے فوراً بعد ٹھیک 2 بجے نمازِ جمعہ ادا کی جائے گی۔ اس روحانی محفل کی اہمیت کے پیش نظر علاقہ بھر کے تمام اہلِ ایمان سے پرخلوص اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس با برکت اجتماع میں شرکت کر کے اپنے قلوب کو منور کریں۔
