کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) کے مطابق حکومتِ پنجاب کی جانب سے انتظامی سطح پر ایک بڑا تبادلہ کرتے ہوئے فاروق اعظم کو گجرات کا نیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن حکومتِ پنجاب کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت انہوں نے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل فاروق اعظم بطور اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر بھی انتہائی احسن طریقے سے اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں اور انتظامی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
فاروق اعظم کی بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گجرات تعیناتی پر عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے بھی اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ ان کے سابقہ انتظامی تجربے سے ضلعی سطح پر محکمانہ کارکردگی مزید بہتر ہوگی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی میں تیزی آئے گی۔ گجرات کی انتظامی مشینری میں ہونے والے اس اہم تبادلے کو مقامی سطح پر کافی اہمیت دی جا رہی ہے۔
