برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی پاکستان کرکٹ ٹیم سے ملاقات، محسن نقوی سے ایران جنگ پر گفتگو

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے اپنی تاریخی رہائش گاہ کلیئرنس ہاؤس میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے خصوصی ملاقات کی، جس میں وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان، پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور معروف بزنس مین آصف رنگون والا سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر بادشاہ چارلس نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ایران جنگ کے حوالے سے سوال کیا اور جنگ کے جاری رہنے پر اظہارِ حیرت کیا، جس کے جواب میں محسن نقوی نے بتایا کہ موجودہ صورتحال ‘ایک قدم آگے اور ایک قدم پیچھے’ جیسی ہے۔

ملاقات کے دوران برطانوی بادشاہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں سے برطانیہ میں ان کے قیام، لندن کے موسم، فٹنس اور حالیہ کارکردگی پر تفصیلی گفتگو کی۔ شاہ چارلس نے تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں آئندہ میچوں کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے سراہا۔

Exit mobile version