برطانیہ میں کلب کرکٹر کا انوکھا عالمی ریکارڈ، 100 کلومیٹر سے زائد دوڑ کر گیند کرا دی

برطانیہ کے 22 سالہ کلب کرکٹر سام بوڈوانو نے عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے آدھی رات سے قبل دوڑ شروع کی اور ووکنگ کے قریب ویلی اینڈ کرکٹ کلب میں جاکر گیند کرائی۔ انہوں نے 62 میل (101.38 کلومیٹر) سے زائد کا فاصلہ 14 گھنٹے 6 منٹ میں مکمل کیا۔ گینز ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بننے کے لیے انہوں نے 14 گھنٹے سے زائد وقت تک گیند کو ہاتھ میں تھامے رکھا اور مکمل وائٹ کرکٹ یونیفارم پہنا، جبکہ اس دوڑ کا مقصد عالمی ریکارڈ کے ساتھ ایک فلاحی ادارے کے لیے 6 ہزار پاؤنڈ سے زائد رقم اکٹھا کرنا بھی تھا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اب اس حوالے سے تصدیق کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔

پہلی گیند سام بوڈوانو نے اپنے والد کو کرائی جنہوں نے اسے کور کی جانب کھیلا اور کوئی رن نہیں بنا۔ اس کے بعد وہ مزید 20 اوور تک میچ کا حصہ رہے، جس دوران انہوں نے 2 چھکے بھی لگائے مگر ان کی ٹیم کو ایک رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سام بوڈوانو کے مطابق ان کا ہدف 100 کلومیٹر تھا مگر انہوں نے دانستہ طور پر لمبے روٹ کا انتخاب کیا تاکہ ناکامی کا خطرہ نہ رہے، اور دوڑ کے دوران ٹانگیں تباہ ہونے کے باوجود وہ اسے مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔

Exit mobile version