گجرات: ڈی پی او فیصل شہزاد کا سخت ایکشن، فرائض میں غفلت پر 11 پولیس ملازمین برطرف اور دیگر کو سزائیں

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے اردل روم کے دوران فرائض میں غفلت، اختیارات کے ناجائز استعمال اور محکمانہ قوانین کی خلاف ورزی پر کڑا ایکشن لیتے ہوئے 11 پولیس ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا، جبکہ 3 ملازمین کی سروس ضبط اور ایک سب انسپکٹر کو رینک میں تنزلی دے کر اے ایس آئی بنانے کے بعد محکمہ سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران مزید 8 پولیس ملازمین کو سنشور کی سزا سنائی گئی جبکہ 2 ملازمین کی تنخواہوں میں تنزلی کی گئی۔

اس موقع پر ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں بلاامتیاز خود احتسابی کا عمل مسلسل جاری رہے گا تاکہ گجرات پولیس کو مزید منظم، ذمہ دار اور عوام دوست بنایا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام اہلکار ایمانداری و پیشہ ورانہ دیانت داری سے فرائض سرانجام دیں۔

Exit mobile version