ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کا کھاریاں پبی پولیس چوکی کا دورہ، امن و امان اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے کھاریاں پبی میں قائم کی گئی پولیس چوکی کا دورہ کیا۔ وزٹ کے دوران انچارج چوکی اور دیگر افسران نے انہیں پبی ایریا، اہم مقامات اور پولیس انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر انہیں پبی اور گردونواح میں پولیس کی جانب سے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات اور نگرانی کے نظام سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ڈی پی او گجرات نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ علاقے میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر پولیسنگ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حساس اور اہم مقامات پر پولیس کی موجودگی اور نگرانی کو مزید مؤثر بنایا جائے اور مشتبہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے

Exit mobile version