امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ: فضائی حملوں میں ایران پر انتہائی کاری ضرب لگائی اور نیا فوجی ساز و سامان تباہ کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے گزشتہ رات فضائی حملوں میں ایران پر انتہائی کاری ضرب لگائی ہے جس کے دوران ایران کا نیا فوجی ساز و سامان مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ رات ایران پر بہت سخت حملہ کیا اور اگرچہ ایران نے ایک معمولی جوابی کارروائی کی لیکن امریکا نے انہیں انتہائی شدید ضرب لگائی۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایرانی اپنے ریڈار اور میزائل سسٹمز کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن وہ جو کچھ کر رہے تھے امریکا اسے دیکھ رہا تھا اور گزشتہ رات ان کے ریڈارز سمیت دیگر کئی تنصیبات کو اڑا دیا گیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکا جب چاہے ایک اور ایسا حملہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

Exit mobile version