برطانوی بادشاہ چارلس کی محسن نقوی اور پاکستان کرکٹ ٹیم سے ملاقات، کرکٹ اور انسداد دہشتگردی پر گفتگو

برطانوی بادشاہ چارلس کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے کرکٹ اور پاکستان میں انسداد دہشتگردی کے موضوع پر اہم گفتگو ہوئی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سے ملاقات کی، جو کہ شاہی خاندان کی تاریخی رہائش گاہ کلیئرنس ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ اس پروقار تقریب میں بادشاہ چارلس نے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز سے فرداً فرداً گفتگو کی، اور اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی خصوصی طور پر موجود تھے۔

اس ملاقات کے دوران برطانوی بادشاہ چارلس اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، کرکٹ کے فروغ اور پاکستان میں انسداد دہشتگردی کے موضوع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ چارلس نے اس موقع پر پاکستان میں امن و امان بحال رکھنے اور ملک میں دیرپا استحکام قائم کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی خصوصی طور پر گفتگو کی۔

Exit mobile version