سید حفیظ سبزواری کا دورہ جنوبی پنجاب کا شیڈول جاری، 6 ستمبر کو ملتان میں پاک فوج زندہ باد ریلی کی قیادت کریں گے

ملتان (خصوصی رپورٹ) سید حفیظ سبزواری کے دورہ جنوبی پنجاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر جرنلسٹ گولڈ میڈلسٹ گورنمنٹ آف پاکستان بانی و مرکزی صدر پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس (رجسٹرڈ) سید حفیظ سبزواری 05 ستمبر 2026ء کو سرپرست اعلیٰ جنوبی پنجاب حاجی محمد اکرم کی خصوصی دعوت پر لاہور سے ملتان کے لیے روانہ ہوں گے۔ وہ 06 ستمبر کو چوک کمہاراں ملتان میں صبح 8 بجے پاک فوج زندہ باد ریلی کی قیادت کریں گے اور خصوصی خطاب کریں گے۔ اس تاریخی ریلی میں جنوبی پنجاب ملتان کے عہدیداران اور ضلع منڈی بہاءالدین سے الائنس کے مرکزی ڈپٹی کوآرڈینیٹر حکیم محمد عنائیت، چیئرمین کامرس ونگ ضلع منڈی بہاءالدین معظم شہزاد اور دیگر بھی شرکت کریں گے۔

سید حفیظ سبزواری دن 11 بجے نیو ملتان میں سرپرست اعلیٰ پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس جنوبی پنجاب حاجی محمد اکرم سے حلف لیں گے جبکہ 07 ستمبر کو انمول پریس کلب چوک کرم داد قریشی شہر ضلع مظفرگڑھ میں پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس ڈیرہ غازی خان کے چیئرمین علمدار حسین اور چیئرمین ضلع مظفرگڑھ حاجی عبدالقیوم جٹ کھوکھر سے حلف لیں گے اور خصوصی خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں چیئرمین جنوبی پنجاب ساجد رشید چانڈیو، وائس چیئرمین جنوبی پنجاب عبدالغفار المعروف شبیراحمد، صدر ملتان ڈویژن مہر ممتاز بشیر اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ جنوبی پنجاب اور ملتان شہر کے مختلف تاریخی مقامات کا وزٹ کریں گے، جنوبی پنجاب میں تنظیم سازی کو مزید فعال کرنے کے لیے اہم عہدیداران کا اعلان کریں گے اور مختلف سرکاری افسران سے ملاقاتیں بھی دورے کے شیڈول میں شامل ہیں۔

Exit mobile version