پینے کے بوتل بند پانی کی رپورٹ جاری، 230 میں سے 29 برانڈز غیر معیاری اور مضرِ صحت قرار

حکومتِ پاکستان کی ہدایت پر پاکستان کونسل برائے تحقیقاتِ آبی وسائل نے اپریل تا جون 2026 کی سہ ماہی کے دوران ملک کے 20 مختلف شہروں سے بوتل بند پانی (منرل واٹر) کے 230 برانڈز کے نمونے حاصل کر کے ان کا لیبارٹری تجزیہ کیا ہے۔ پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے معیار کے مطابق کیے گئے اس تجزیے سے انکشاف ہوا ہے کہ کل 230 میں سے 29 برانڈز پینے کے لیے غیر معیاری اور مضرِ صحت پائے گئے ہیں، جن میں سے 9 برانڈز میں سوڈیم کی مقدار اور 4 برانڈز میں ٹی ڈی ایس (TDS) مقررہ حد سے زیادہ نکلا ہے جبکہ 22 برانڈز خطرناک جراثیم سے آلودہ پائے گئے ہیں۔

دوسری جانب، غیر معیاری قرار دیے جانے والے برانڈز کی کمپینوں کے ترجمانوں نے اس تجزیاتی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا پانی کا برانڈ مکمل طور پر معیاری ہے، اور وہ اس معاملے پر حکومت سے باضابطہ رجوع کر کے حقائق سامنے لائیں گے اور اپنا ریکارڈ درست کروائیں گے۔

Exit mobile version