کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) پنڈی سلطانپور سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری قمر سجاد کے صاحبزادے اور چوہدری بشیر احمد گجر کے پوتے چوہدری سعد قمر (اٹلی) کی دعوتِ ولیمہ کی شاندار اور پروقار تقریب خاور مارکی دھنی ڈنگہ روڈ کھاریاں میں منعقد ہوئی۔
دعوتِ ولیمہ میں ضلع بھر سے سیاسی، سماجی، کاروباری اور مذہبی شخصیات سمیت معززینِ علاقہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مہمانوں نے چوہدری قمر سجاد اور ان کے اہلِ خانہ کو شادی کی خوشیوں پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب کے دوران میزبان خاندان کی جانب سے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ شرکاء نے خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے سے ملاقات کی اور دولہا کے لیے خوشحال اور کامیاب ازدواجی زندگی کی دعائیں کیں۔ دعوتِ ولیمہ میں پرتکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا، جبکہ تقریب مجموعی طور پر انتہائی خوشگوار، باوقار اور یادگار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔



