کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) گجرات کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) فیصل شہزاد نے ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ ایک اہم تعارفی میٹنگ کی جس میں ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور جرائم کے تدارک کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ کے دوران ڈی پی او گجرات نے تمام افسران کو کرائم کنٹرول کو بہتر بنانے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اور مؤثر کارروائیاں کرنے اور شہریوں کو بلا تاخیر بروقت انصاف کی فراہمی کے حوالے سے واضح اور سخت ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تفتیش کے تمام مراحل اور قانونی کارروائیوں میں میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی شہری کے ساتھ ناانصافی یا غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
پولیس افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا بھرپور مظاہرہ کریں تاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر حال میں اولین ترجیح بنایا جا سکے۔ ڈی پی او گجرات نے افسران کو مزید تلقین کی کہ جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے ایک مؤثر حکمتِ عملی اپناتے ہوئے ٹیم ورک کے جذبے کے تحت کام کیا جائے تاکہ پولیس کی مجموعی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
کلیدی الفاظ:



