ستمبر 10, 2026

سعودی عرب کے شہر الاحساء میں جشنِ آزادی پاکستان کی پروقار تقریب، چوہدری ندیم اختر گجر کی مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت

سعودی عرب (ادریس احمد سے) سعودی عرب کے شہر الاحساء میں جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی مبصرِ اقوامِ متحدہ، صدر پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل سعودی عرب اور فوکل پرسن پاکستان ایمبیسی ریاض چوہدری ندیم اختر گجر تھے۔ تقریب میں انجینیئرز، دوست احباب اور پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ انجینیئر زین طارق نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور یومِ آزادی کی اہمیت و مقاصد پر روشنی ڈالی، مہمانِ خصوصی چوہدری ندیم اختر گجر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان امتِ مسلمہ کے لیے ایک عظیم نعمت ہے، جو شہداء کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں معرضِ وجود میں آیا اور آج دنیا میں چودھویں کے چاند کی مانند روشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے افواجِ پاکستان اور پاکستانی قوم پرعزم ہیں، جبکہ حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پاکستانی قوم کے سینے حاضر ہیں، انہوں نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ معاہدے کو امتِ مسلمہ کے دفاع اور عالمی امن کے لیے ایک نئی نوید قرار دیا، تقریب سے انجینیئر رانا محمد اقبال، انجینیئر ظفر اقبال بٹ، انجینیئر فرزین خان، انجینیئر محمد احسان، انجینیئر محمد جمیل رندھاوا، انجینیئر محمد دانش، انجینیئر وقاص صدیقی، انجینیئر زیشان یونس بٹ اور انجینیئر قیصر رشید سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔