میڈیا بیوروجرنلسٹ فورم لالہ موسیٰ کے زیر اہتمام یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے پُروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا ، DSPممتاز میکن مہمان خصوصی تھے

لالہ موسیٰ (بلال منشاء بٹ سے ) میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم لالہ موسیٰ کے زیر اہتمام یومِ آزادی پاکستان کے سلسلہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی ڈی ایس پی سرکل لالہ موسیٰ ڈاکٹر ممتاز میکن تھے۔ تقریب کے موقع پر جشنِ آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، تقریب میں صدر میڈیا بیورو حاجی ندیم بٹ، چیئرمین بلال منشاء بٹ، وائس چیئرمین میاں عنصر پگانوالہ، نائب صدر سید ذکاء حسین شاہ، جنرل سیکرٹری میڈیا بیورو عابد حسین بٹ ایڈووکیٹ، ممبر میڈیا بیورو و کرائم رپورٹر روزنامہ آواز گجرات حمزہ تارڑ، ممبر میڈیا بیورو چوہدری محمد رستم، ممبر میڈیا بیورو بابر وڑائچ، ساجد اقبال بٹ اور دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے، جس کے حصول کے لیے ہمارے بزرگوں نے بے مثال قربانیاں دیں۔ شرکاء نے پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطنِ عزیز کی تعمیر و ترقی، استحکام اور سربلندی کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرتے رہیں گے۔

Exit mobile version