رپورٹ :خان بختیار گل
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کمیٹی کا وفد جس میں علامہ محمد اقبال فانی ، حاجی محمد افضل انصاری، ظفر اقبال سیال، راشد اعوان، میاں محمد اسلم، محمد ادریس، عمران اسلم، حاجی محمد ریاض، مشتاق احمد شامل تھے، سابقہ پرنسپل منہاج القرآن، چیرمین سہارا ویلفیئر سوسائٹی حافظ محمد اسلم حق کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر ان کے دولت خانہ پر حاضر ہوئے تو حافظ محمد اسلم حق اور ان کے لخت جگر وقاص اسلم حق نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس کے بعد آب زم زم، کھجوروں اور تازہ انجیر سے تواضع کی۔ اس کے بعد ڈنر تھا جو کہ ترکش کھانے پر مشتمل تھا۔ کھانے کے بعد سپیشل چائے پیش کی گئی اس کے بعد کیک کاٹا گیا جس کی سعادت مشتاق احمد کے حصہ میں آئی۔ محفل بہت ہی پر رونق اور روحانی تھی۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی رابطہ کمیٹی کے وفد نے حافظ محمد اسلم حق کے ساتھ ان کے عزیزوں کی فاتحہ خوانی بھی کی، اور وفد نے علامہ محمد اقبال فانی کی دعاؤں کے ساتھ حافظ محمد اسلم حق کی اہلیہ کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی۔
حافظ محمد اسلم حق نے فرمایا کہ مشن تحریک منہاج القرآن کو جہاں پر بھی میری خدمات درکار ہوں میں دل و جان سے حاضر ہوں۔ اس کے بعد علامہ فانی صاحب کی امامت میں نماز عصر ادا کی اور حافظ محمد اسلم حق کی پوری فیملی کے لیے دعائے خیر کے ساتھ حافظ محمد اسلم حق سے اجازت چاہی۔ حافظ صاحب نے تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی رابطہ کمیٹی کے تمام معززین کا بہت بہت شکریہ ادا کیا۔ بالخصوص حافظ محمد اسلم حق سابقہ پرنسپل منہاج القرآن ناروے، چیرمین سہارا ویلفیئر فاؤنڈیشن ناروے کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جناب نے جس قدر محبتیں نچھاور کیں۔
