پاکستانی اسکواش پلیئر ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں ٹورنامنٹ جیت لیا

پاکستانی اسکواش پلیئر نے آسٹریلیا میں ہونے والا ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں اسکواش ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کی نمائندگی ثنا بہادر نے کی۔

فائنل میں ثنا بہادر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی راشیل گرینا کو 1-3 سے شکست دی۔ میلبرن میں ہونے والے اس ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 3 ہزار ڈالرز تھی۔

Exit mobile version