امریکہ نے دفاعی کمپنی سے 22.9 ارب ڈالر کا بڑا میزائل معاہدہ کر لیا

امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ کے دوران ہتھیاروں کی کمی کے پیشِ نظر دفاعی کمپنی کے ساتھ میزائل کی خریداری کا ایک بڑا معاہدہ کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ٹوماہاک میزائلوں کی تیاری اور فراہمی کے لیے دفاعی کمپنی کے ساتھ 22.9 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا ہے جس کا مقصد امریکی فوج کو ان میزائلوں کی فراہمی میں تیزی لانا ہے۔

قائم مقام امریکی بحریہ کے سیکرٹری کا کہنا ہے کہ امریکی افواج کو جارحیت روکنے اور ملک کے دفاع کے لیے مطلوبہ ہتھیار فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ واضح رہے کہ ٹوماہاک میزائل زیادہ تر آبدوزوں اور جنگی بحری جہازوں سے داغے جاتے ہیں اور یہ تقریباً 1600 کلو میٹر سے زیادہ فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Exit mobile version