سعودی فالکن آکشن 2026: سال کا سب سے مہنگا باز 13 لاکھ سعودی ریال میں فروخت

سعودی عرب میں جاری انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن 2026 میں سال کا سب سے مہنگا باز 13 لاکھ سعودی ریال میں فروخت ہو گیا ہے، جو کہ اس آکشن کی تاریخ کا دوسرا مہنگا ترین شاہین ہے۔ سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق نیلامی کے ساتویں روز کینیڈا کے ایک فارم کے دو باز مجموعی طور پر 14 لاکھ 50 ہزار سعودی ریال میں فروخت ہوئے، جن میں پہلے جِیر فالکن بچے کی بولی ایک لاکھ 50 ہزار ریال جبکہ دوسرے جِیر فالکن بچے کی بولی شدید مقابلے کے بعد 13 لاکھ ریال طے پائی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اس نیلامی میں امریکی فارم کا ایک سپر وائٹ جِیر فالکن 12 لاکھ ریال میں فروخت ہوا تھا۔ یہ بین الاقوامی نیلامی 25 اگست تک جاری رہے گی جسے مختلف ٹیلی ویژن چینلز اور نیشنل سینٹر فار فالکنز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version