ستمبر 10, 2026

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات، قومی امور پر تبادلہ خیال

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے ملاقات کی ہے، جس کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک میں امن و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ رہنماؤں نے اس عزم کا اعظادہ کیا کہ ملکی ترقی اور استحکام کے لیے تمام قومی اداروں کو مل کر لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔