ڈسٹرکٹ پولیس گجرات کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران تھانہ بی ڈویژن پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن سب انسپکٹر راجہ شہروز نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف چھاپہ مار کارروائی کی، جس کے دوران ملزم محمد نوید سے 103 بوتل یا کپیاں شراب جبکہ ملزم محمد سبحان سے 30 بور کا پسٹل برآمد کیا گیا۔
پولیس نے دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان گجرات پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں سختی سے جاری رکھی جائیں گی۔
