ستمبر 11, 2026

ڈاکٹر طارق سلیم کی کتاب "سیرتِ معلم ﷺ انسانیت” سی ای او میونسپل کمیٹی کھاریاں کو پیش

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم کی تصنیف "سیرتِ معلم ﷺ انسانیت” انجمن تاجران مین بازار کھاریاں کے فنانس سیکرٹری اور جماعت اسلامی یوتھ ونگ ضلع گجرات کے سینئر نائب صدر وقار احمد ڈار نے سی ای او میونسپل کمیٹی کھاریاں چوہدری خاور گجر کو بطورِ تحفہ پیش کر دی ہے۔ اس پروقار موقع پر کتاب کی علمی و فکری اہمیت اور سیرتِ طیبہ ﷺ سے رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔

اس ملاقات کے دوران شرکاء کا کہنا تھا کہ سیرتِ طیبہ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی معاشرے میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ کتاب کا یہ تحفہ علمی و فکری حلقوں میں تحسین کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے، جبکہ اس نوعیت کی علمی کاوشیں نوجوان نسل میں سیرتِ طیبہ کا شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔