گجرات سے تبادلہ، ڈی ایس پی صدر سرکل رائے سرفراز یوسف کے اعزاز میں الوداعی تقریب , تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل رائے سرفراز یوسف نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے، جن کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) گجرات اختر فاروق اور دیگر ڈی ایس پی صاحبان نے خصوصی شرکت کی، جنہوں نے رائے سرفراز یوسف کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے انہیں پرتپاک انداز میں الوداع کیا۔
اس موقع پر ڈی پی او گجرات اختر فاروق کا کہنا تھا کہ رائے سرفراز یوسف نے انتہائی ایمانداری اور خلوص نیت کے ساتھ ضلع گجرات کے لیے اپنی خدمات پیش کی ہیں، جنہیں گجرات کی عوام ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھے گی۔ تقریب کے شرکاء نے بھی موصوف کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔



