منڈی بہاءالدین: تھانہ گوجرہ پولیس کا سرچ آپریشن، 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

منڈی بہاءالدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایات پر تھانہ گوجرہ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران مشکوک افراد کی چیکنگ کرتے ہوئے ایک بڑی کارروائی میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پسٹل اور 1100 گرام چرس برآمد کر کے تمام ممنوعہ سامان کو تحویل میں لے لیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ منڈی بہاءالدین پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

Exit mobile version