سینیئر پارلیمنٹیرین، مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق صوبائی وزیر پنجاب میاں طارق محمود کی رہائش گاہ پر سیاسی و سماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جہاں آج ایم ایل اے چوہدری ذیشان یونس ٹانڈا نے خصوصی ملاقات کی۔ اس پروقار موقع پر نوابزادہ طاہر الملک کی آمد بھی ہوئی، جبکہ ملاقات کے دوران الیکشن میں شاندار کامیابی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دورانِ ملاقات چوہدری ذیشان یونس ٹانڈا نے الیکشن کے دوران بھرپور تعاون اور سرپرستی فراہم کرنے پر میاں طارق محمود کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ڈنگہ شہر اور اپنے حلقے کے غیور عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا، جبکہ ملاقات میں علاقے کی ترقی کے حوالے سے بھی خصوصی گفتگو کی گئی۔