خیبرپختونخوا اسمبلی: اراکین کے استحقاق ترمیمی بل 2026 کی منظوری، بلیو پاسپورٹ اور اسلحہ لائسنس سے متعلق ترامیم منظور

خیبرپختونخوا اسمبلی نے اراکین اسمبلی کی مراعات و استحقاق سے متعلق ایکٹ 2026 میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی ہے، جنہیں حکومتی رکن اکرام اللہ غازی نے ایوان میں پیش کیا تھا۔ منظور شدہ ترمیمی بل کے تحت اراکین اسمبلی کا سرکاری بلیو پاسپورٹ اب صرف مدتِ اسمبلی تک ہی وفاقی قوانین کے مطابق کارآمد رہے گا اور اس میں شریکِ حیات کی سہولت شامل نہیں ہو گی۔

​اس کے علاوہ اراکین کے لیے مفت اسلحہ لائسنسوں کی تعداد دوبارہ چار مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ترمیمی بل میں صحافیوں کے لیے قید و بند کی سزائیں مقرر کرنے کی متنازع شق کو بھی واپس لے لیا گیا ہے اور جرمانوں میں بھی نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے تنقید کے بعد تمام متنازع شقیں واپس لینے کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایوان نے فرسٹ شیڈول کی متنازع شقوں میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے اور یہ نیا ترمیمی ایکٹ فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔

Exit mobile version