ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے بعد اوگرا نے نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 20 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس سے نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 50 پیسے کی کمی کے بعد نئی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل کو بھی 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 289 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اوگرا کے اعدادوشمار کے مطابق ڈیزل پر لیوی میں 81 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یہ 74 روپے 28 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ پیٹرول پر لیوی 80 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔
