کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) سینئر صحافی لیاقت علی قادری مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دوسری برسی کے سلسلے میں کھاریاں پریس کلب کے زیرِ اہتمام صدر سیّد تنویر نقوی کی صدارت میں ایک پروقار تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا، جس میں صحافیوں، وکلاء، سماجی، دینی، سیاسی شخصیات اور معززینِ علاقہ نے شرکت کرتے ہوئے مرحوم کی صحافتی، سماجی اور دینی خدمات کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائد تحریک، امیر تحریک تحفظ اسلام انٹرنیشنل، غازی ناموسِ رسالت ﷺ مولانا محمد ثاقب شکیل جلالی ایڈووکیٹ (ایم فل سکالر) نے کہا کہ مرحوم لیاقت علی قادری نے اپنی زندگی دین، انسانیت اور خدمتِ خلق کے لیے وقف کیے رکھی اور ختمِ نبوت ﷺ کے حوالے سے بھی قابلِ قدر خدمات انجام دیں۔ سابق صدر بار ایسوسی ایشن کھاریاں چوہدری بشارت احمد ایڈووکیٹ اور دیگر مقررین بشمول چوہدری فضائل اختر، چوہدری ارشد علی بیگہ، چوہدری ندیم منظور بیگہ، عثمان عزیز قادری، اور حکیم نیئر صدیقی نے بھی مرحوم کی خوش اخلاقی، اعلیٰ کردار، انسان دوستی اور صحافتی دیانت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایک بااصول، مخلص اور باوقار شخصیت قرار دیا۔
تعزیتی ریفرنس میں چوہدری بشیر احمد سکندر مہر، ملک امجد علی، شہباز اسلام مرزا، باؤ یاسین احمد، آفتاب احمد نذر، مُحمد اعجاز مِرزا، قاری شبیر شاہد، یاسر کاظمی، احسان الحق، راجہ سفیر احمد، شہزاد احمد، ملک علی ظفر، میاں مُحمد طاھر رشید، نغمان دانش، سلیمان بٹ، چوہدری مُحمد یعقوب، ملک ظفر اعوان، اور ملک مظفر اعوان سمیت صحافی برادری، مرحوم کے عزیز و اقارب، دوست احباب اور معززینِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر مولانا محمد ثاقب شکیل جلالی نے مرحوم لیاقت علی قادری کے درجاتِ بلندی، مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی خصوصی دعا کرائی، جبکہ شرکاء اور مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مرحوم کی دینی، سماجی اور صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کی شخصیت نئی نسل کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔
