پشاور بورڈ میٹرک کے نتائج: اسلامیات کے مضمون میں 10 ہزار سے زائد طلبہ فیل، نوی جماعت کے نتائج جاری

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور نے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں ایک تشویشناک رجحان یہ سامنے آیا ہے کہ سب سے زیادہ طلبہ اسلامیات کے مضمون میں ناکام ہوئے ہیں۔ پشاور بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 10 ہزار کے قریب طلبہ اسلامیات کے پرچے میں فیل قرار پائے ہیں، جو تعلیمی معیار اور نصاب کی تیاری کے حوالے سے ایک اہم سوالیہ نشان ہے۔

دوسری جانب بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی نتائج کے مطابق نویں جماعت کے امتحانات میں 97 ہزار 950 طلبہ نے شرکت کی، جن میں سے 57 ہزار 847 طلبہ کامیابی حاصل کر کے دسویں جماعت میں پروموٹ ہو چکے ہیں۔ ماہرین تعلیم نے اسلامیات جیسے اہم مضمون میں بڑی تعداد میں طلبہ کے فیل ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ حکام سے تعلیمی پسماندگی کی وجوہات کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Exit mobile version