پریس ریلیز
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی کال پر مورخہ 7 اگست بروز جمعہ پٹرولیم مصنوعات پر عائد ظالمانہ لیوی اور بھتہ ٹیکس کے خلاف ملک بھر کی طرح گجرات میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس احتجاج کے دوران شہری اپنے موٹرسائیکلز اور گاڑیاں سڑکوں پر بند کر کے اپنا پُرامن احتجاج ریکارڈ کروائیں گے تاکہ حکمرانوں تک عوام کا شدید اضطراب پہنچایا جا سکے۔
اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی ڈنگہ شہر ڈاکٹر حافظ محمد ادریس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ڈنگہ شہر اور گرد و نواح کے دیہات سے عوام اور کارکنان کی بڑی تعداد گجرات شہر کا رخ کرے گی اور اس ظالمانہ ٹیکس کے خاتمے کے لیے بھرپور آواز بلند کی جائے گی۔ انہوں نے اپیل کی کہ مہنگائی کے اس دور میں عوام کا استحصال کرنے والے ٹیکسوں کے خلاف ہر طبقے کے لوگ اس احتجاج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
