اب بھی وقت ھے سنبھل جاؤ

تحریر: جاوید صدیقی جرنلسٹ ڪراچی

اب بھی وقت ھے سنبھل جاؤ نہایت افسوس اور دکھ کیساتھ کہنا پڑ رھا ھے کہ آجکل خاص طور پر ھم سب مسلمان پاکستانی بناء شرم بناء حیاء بناء احساس اور غیرت کے سرے عام کھلے عام دندناتے ہوئے کہتے ہوئے چلاتے ہوئے رکتے نہیں اور سینہ پھلاتے ہوئے خود کو سندھی مہاجر پنجابی بلوچی پٹھان ہزاروی سرائیکی سواتی کشمیری بروہی اور شیعہ سنی وہابی اہلحدیث دیوبندی برہلوی چشتی قادری وارثی نقشبندی سہروردی اور نجانے کس کس القابات سے شناخت کراتے تھکتے نہیں افسوس صد افسوس کہ رب العزت نے ہماری پہچان رکھ دی مسلمان اور مومن گویا ھم مکر گئے رب کے فرمان سے خود کو ہی خدا سمجھ بیٹھے جب ہی تو نافرمانی سرکشی ضد اکڑ تکبر نفرت عصبیت جیسے بدترین امراض کی لپیٹ میں آگئے جب رب کی ربانیت کو چیلنج کروگے تو تم جو بھی ھو تمہارا وجود تمہاری ہستی و بستی راکھ خاکستر دھواں بن کر اڑ جائیگی اور انجام آخیر ہمیشہ کیلئے جہنم ہی جہنم ہوجائیگا۔ باز آجاؤ سنبھل جاؤ اب بھی وقت ھے پھر وقت نزع پر مہلت ہی ختم ہوجائیگی یاد رکھو کچھ پتا نہیں وہ کون سا لمحہ وہ کون سی گھڑی وہ کونسی ساعت وہ کونسا وقت ھوگا کہ جب ھماری روح پرواز کرجائیگی یہ دنیا کے تماشے یہی دھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔ اب بھی وقت ھے سنبھل جاؤ۔۔۔!!

Exit mobile version