پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہاکی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی ہے۔ اس میچ میں پاکستان کی جانب سے ابوبکر نے 2 اور عبد الرحمان نے 1 گول اسکور کیا۔ چار ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں پاکستان کو اب 2 صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے، جبکہ یاد رہے کہ پہلے میچ میں بھی پاکستانی ٹیم نے مہمان ٹیم کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے ہی شکست دی تھی۔





