جولائی 14, 2026

راولاکوٹ میں سکیورٹی فورسز پر حملہ، رینجرز اہلکار شہید

راولاکوٹ میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں نے سکیورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج صبح مسلح جتھوں نے متیال میرہ بس ٹرمینل کے قریب شہری آبادی پر فائرنگ کی، جس کے بعد پولیس نے امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے کے لیے پیش قدمی کی تو انہیں بھی نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کی مدد کے لیے موقع پر پہنچنے والی رینجرز کی نفری پر بھی مسلح جتھوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کی زد میں آکر رینجرز کا ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے کارروائی جاری ہے۔