جولائی 15, 2026

گجرات کو سرسبز اور خوبصورت بنانے کا مشن: ہارٹیکلچر ایجنسی کی جانب سے جی ٹی روڈ کی گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور دیکھ بھال کا کام تیز

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) ہارٹیکلچر ایجنسی گجرات کی جانب سے ماحولیاتی حسن کو نکھارنے کے لیے جی ٹی روڈ کی سینٹر میڈین (گرین بیلٹس) پر پودوں کی خصوصی دیکھ بھال، گھاس کی تراش خراش اور تزئین و آرائش کا کام انتہائی تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ ایجنسی کی ماہر ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر سڑکوں کے اطراف اور درمیانی حصوں میں موجود پودوں کی کٹائی اور صفائی کے عمل میں سرگرم عمل ہیں تاکہ شہر کے بنیادی راستوں کو دیدہ زیب شکل دی جا سکے۔ اس مہم کا بنیادی مقصد ضلع بھر میں شجرکاری کے فروغ کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹس کی مکمل بحالی ہے تاکہ یہاں سے گزرنے والے مسافروں اور مقامی شہریوں کو ایک صاف ستھرا، سرسبز اور انتہائی خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔