جون 20, 2026

ڈنگہ: جامع مسجد علی المرتضیٰ اہلحدیث پھالیہ اڈا میں "فضائلِ حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ” پر خصوصی خطاب کل ہوگا

ڈنگہ ( میاں ضیاء اللہ اسلم) جامعی مسجد علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ (اہلِ حدیث) پھالیہ اڈا میں 19 جون جمعۃ المبارک کے موقع پر ایک خصوصی علمی و روحانی نشست کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس پروقار تقریب کے مرکزی مہمان اور خطیب معروف عالمِ دین حافظ عبدالمنان سبحانی ہوں گے، جو "فضائلِ حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ” کے موضوع پر تفصیلی خطاب فرمائیں گے۔ انتظامیہ کے مطابق خطاب کا باقاعدہ آغاز دوپہر 12:30 بجے ہوگا، جس کے بعد 1:30 بجے نمازِ جمعہ ادا کی جائے گی۔

​اس موقع پر خواتین کے لیے پردے کا مکمل اور معقول انتظام کیا گیا ہے تاکہ وہ بھی دینی فیوض و برکات سمیٹ سکیں۔ علاوہ ازیں، مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے تمام شرکاء کے لیے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔