جون 17, 2026

ایران اور امریکا کے درمیان اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تیاریاں، 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات کا امکان

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے روز ہی باضابطہ مذاکرات کا آغاز کر دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس عمل کے پہلے مرحلے کے بعد حتمی ڈیل تک پہنچنے کے لیے 60 روز کا وقت مقرر کیا گیا ہے، جس کے دوران جوہری تنازعے کے حل اور ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے پر جامع بات چیت کی جائے گی۔

​اس تاریخی پیش رفت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے علاقے برجن اسٹاک کو منتخب کیا گیا ہے، جہاں 19 جون کو دستخطی تقریب منعقد ہوگی۔ سوئس وزارت خارجہ کے مطابق، یہ مقام وسطی سوئٹزرلینڈ میں لوسرن کے قریب واقع ہے اور اپنی قدرتی جغرافیائی ساخت اور دشوار گزار راستوں کی بدولت سکیورٹی کے اعتبار سے انتہائی موزوں اور محفوظ تصور کیا جاتا ہے۔