جون 13, 2026

آبنائے ہرمز میں شدید جھڑپیں، ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں

امریکا کی جانب سے ایران پر تازہ حملوں کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے اور آبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور ایرانی پاسداران انقلاب کے درمیان براہِ راست جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق صوبہ فارس، مغربی تہران، بندر عباس، میناب، سیرک، قشم، ہینگام، جزیرہ کیش اور گرگان میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

​ایرانی مسلح افواج کی جانب سے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی مسلسل جارحیت کے جواب میں متعدد اہداف پر دفاعی حملے کیے گئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع (وزیر جنگ) پہلے ہی خبردار کر چکے تھے کہ امریکا ایران کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنائے گا تاکہ امریکی مفادات کے تحفظ اور سفارتی پوزیشن کو مستحکم کیا جا سکے