گلیانہ (انصر فاروق مغل) معروف پاکستانی کامیڈین و اداکار افتخار ٹھاکر نے گزشتہ روز سمرالہ کراکری سٹور کوٹلہ کا دورہ کیا جہاں سٹور کے مالک ملک حمزہ معصوم اور ان کے ساتھیوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر علاقے کی سماجی، کاروباری اور عوامی شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
افتخار ٹھاکر نے سمرالہ کراکری سٹور کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور کاروباری سرگرمیوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ملک حمزہ معصوم کی جانب سے فراہم کی جانے والی معیاری خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مقامی سطح پر ایسے جدید کاروباری مراکز عوام کیلئے سہولت کا باعث بنتے ہیں۔ افتخار ٹھاکر پاکستان کے معروف اسٹیج، ٹی وی اور فلمی اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں اور انہیں فنِ مزاح کے میدان میں نمایاں مقام حاصل ہے۔
اس موقع پر ملک حمزہ معصوم نے مہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ افتخار ٹھاکر کی آمد ان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایسی شخصیات کی حوصلہ افزائی سے مقامی کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔
دورے کے اختتام پر افتخار ٹھاکر کے اعزاز میں یادگاری تصاویر بھی بنائی گئیں جبکہ شرکاء نے ان کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔





