ستمبر 12, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا دعویٰ، ایران کے ساتھ نئی ڈیل پر مذاکرات آخری مراحل میں داخل، آبنائے ہرمز جلد کھلنے کا امکان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انتہائی اہم اور بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ نئے معاہدے پر مذاکرات کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے کے قریب پہنچ چکے ہیں اور اس وقت ڈیل کے آخری پہلو زیرِ بحث ہیں جس کے بعد ایران ڈیل کا باقاعدہ اعلان بہت جلد متوقع ہے جبکہ اس پورے معاملے پر مسلم ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ کی جانے والی بات چیت انتہائی مثبت رہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ انہوں نے ایران کے معاملے پر متعدد مسلم ممالک کے سربراہان سے تفصیلی گفتگو کی ہے جن میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید، امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن، ترک صدر رجب طیب اردوان اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی شامل ہیں اور اس اہم ترین پیش رفت کے بعد نہ صرف خطے میں کشیدگی کم ہوگی بلکہ معاہدے پر دستخط ہوتے ہی عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز بھی مستقل طور پر کھول دی جائے گی۔